24سعودی رضا کار ضرورت مندوں کیلئے وقف
الجبیل ۔۔۔ یہاں الجبیل ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ میں زیر تعلیم 24سعودی نوجوانوں نے ناداروں او ر غریبوں کے مکانات میں اصلاح و مرمت کا کام اپنے ذمہ لے لیا۔ انہوں نے سماجی خدمت کا کام” وہج فلاحی سوسائٹی“ کے توسط سے انجام دیا۔ سعودی نوجوان 5 ضرورت مند خاندانوں کے گھر پہنچے۔ وہاں انہوں نے بجلی کی نئی وائرنگ کی۔ ٹوائلٹ میں گرم پانی کا انتظام کیا۔ وہج سوسائٹی کی چیئرپرسن نوال الحسین نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے یہاں رضاکارانہ عمل کا کلچر مقبول ہورہا ہے۔ متعدد ادارے ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔