Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کو حجاب پہن کر باکسنگ کی اجازت مل گئی

ٹوکیو :انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے حجاب اور پورے کپڑے پہننے والی خواتین کو بھی کھیلنے کی اجازت دیدی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق نئے ڈریسنگ کوڈ کی منظوری دیدی گئی ہے جس کے تحت خواتین کھلاڑی اپنی مذہبی وجوہ کے مطابق جیسا چاہیں ،لباس پہن سکتی ہیں۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے تحت چلنے والی انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے پہلے ٹوکیو 2020 اولمپکس گیمز کیلئے حجاب پہن کر کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی تاہم اس فیصلے پر کئی مسلم ممالک کی جانب سے تنقید کی جا رہی تھی۔ ایسوسی ایشن کا دعویٰ تھا کہ حجاب کی وجہ سے مقابلے میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے تاہم اب تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن کے قوانین میں تبدیلی اس امر کو ظاہر کرتی ہے کہ ہم ہر ایک کو مذہب اور جنس سے بالاتر ہو کر کھیلنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: