گلی بوائے کی ٹیم سینما پہنچ گئی
حالیہ ریلیز ہونےوالی بالی وڈ فلم ' گلی بوائے شائقین میں بےحد مقبول ہوگئی ہے۔ ہر طرف رنویر کی اداکاری کے چرچے ہیں ایسے میں اداکار رنویر سنگھ، ہدایتکارہ زویا اختر اور ساتھی اداکاروں کےساتھ ممبئی کےایک سینما پہنچے جہاں انہیں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔رنویر نے سینما پہنچ کر گلی بوائے کا ریپ گیت پیش کیا ۔شائقین سینما نے اپنے من پسند اداکار کو دیکھ کر ان کےساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔