Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کے رہنما ہنوئی پہنچ گئے

 ہنوئی....شمالی کوریا رہنما کم جونگ ان بذریعہ ٹرین اپنے پہلے دورے پر ویتنام پہنچ گئے ۔ کم جونگ ان کی خصوصی ٹرین ڈونگ ڈانگ ا سٹیشن پر پہنچی۔ ویتنامی حکام نے استقبال کیا۔ کم جونگ سب سے پہلے ویتنامی حکام کے ساتھ ملاقات کرینگے۔ ان کے دورے کا اہم مقصد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دوسری سربراہی کانفرنس میںشرکت کرنا ہے۔ سربراہی ملاقات 27 اور 28 فروری کو ہو رہی ہے۔ ٹرمپ او رکم جونگ ان کی یہ دوسری ملاقات ہو گی۔ اس سے قبل دونوں رہنما گزشتہ برس جون میں ملاقات کر چکے ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد شمالی کوریا کی اس کے جوہری اور میزائل پروگرام سے دستبردار ی، جزیرہ نما کوریا اور خطے میں امن کا قیام ہے۔

شیئر: