Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رضاکاروں نے اللیث میں گرم چشمے ، تاریخی نقوش اور وادی دریافت کرلی

تبوک۔۔۔ سعودی رضا کاروں نے اللیث میں گرم چشمے، تاریخی نقوش اور ایک وادی دریافت کرکے سیاحت سے دلچسپی رکھنے والوں کو حیران کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورسٹ گائیڈ کی سعودی سوسائٹی نے تبوک میں چھٹا فورم منعقد کیا تھا۔ فورم میں شریک ٹورسٹ گائیڈز کا ایک گروپ " الدیسہ" سیاحتی تحصیل کی سیر پر روانہ ہوا۔ یہ تبوک شہر کے بعد قدیم زمانے میں حجاز کے زائرین کی پہلی منزل ہوا کرتی تھی۔ الدیسہ قدرتی مناظر اور آثار قدیمہ سے مالا مال ہے۔ یہاں سرسبز و شاداب وادی الدیسہ عظیم تمدن کا مرکز بھی رہ چکی ہے۔ گروپ میں شامل کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے برازیلی پروفیسر ایڈورڈو ملکی نے سفارش کی کہ الدیسہ عالمی درجہ کا سیاحتی مقام ہے۔ یہاں سیاحوں کیلئے مطلوبہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔ ٹورسٹ گائیڈ سوسائٹی کے چیئرمین سطام البلوی نے بتایا کہ الدیسہ جیسے عظیم الشان مقامات سعودی عرب کے طول و عرض میں کثیر تعدا د میں موجود ہیں ان کی بازیافت کی ضرورت ہے۔ رضاکارو ں کے گروپ نے بتایا کہ الدیسہ وادی داما میں واقع ہے ۔ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ یہاں ریت کی چٹانیں اور میدانی علاقے قدرتی مناظر سے مالا مال ہیں۔ یہاں گرمی کے دنوں میں موسم معتدل اور سردی کے زمانے میں گرم ہوجاتا ہے۔ یہ سطح سمندر سے 400 میٹر بلندی پر واقع ہے۔ یہاں آباد لوگ پھل ، سبزیاں کاشت کرتے ہیں۔ الدیسہ میں گرم چشمے تاریخی نقوش دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گرم چشموں سے استفادہ کیلئے خصوصی اسکیمیں روبہ عمل لائی جانی چاہئیں۔ 
 

شیئر: