اترا کھنڈ:وزیر ٹیکسٹائل نے تروینی ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا
بریلی۔۔۔مرکزی وزیر ٹیکسٹائل اجے ٹمٹا نےپھولوں سے سجائی گئی تروینی ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھاکر ٹنک پور سے روانہ کیا۔اے ڈی آر ایم اشیش اگروال نے ٹنک پور پہنچ کر ٹرین خدمات کا جائزہ لیا ۔عزت نگر ڈویژن کے پی آر او راجندر سنگھ نے بتایا کہ تروینی ایکسپریس پونے 8بجے ٹنک پور سے روانہ ہوکر 12بجے یوپی کے شہر بریلی پہنچے گی۔ٹنک پور سنگرولی ایکسپریس ہفتے میں 3دن اور شکتی نگر بریلی ایکسپریس ہفتے میں 4دن چلا کریگی۔