ریاض۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے سعودی کے نام سے سکاکا میں اپنا ریستوران چلانے والے اردنی شہری کی مقامی اخبارات میں تشہیر کرا دی۔ سکاکا فوجداری عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر فیصلہ جاری کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اردنی شہری علی الزریقات سکاکا میں فاسٹ فوڈ ریستوران چلا رہا تھا۔ یہ اسکا اپنا تھا جبکہ اس کا مالک ایک سعودی کو ظاہر کئے ہوئے تھا۔ عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر اسے تین ماہ قید ، جرمانے، ریستوران بند کرنے اور مملکت سے بیدخل نیز بلیک لسٹ کرنے کا حکم جاری کردیا تھا۔