Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکسر عامر خان، شاہد آفریدی اور فہیم اشرف پاک فوج سے اظہار یکجہتی

  دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہندوستانی پائلٹ کی گرفتاری کے بعد اس سے فوج کے انسان نواز سلوک پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔ ہم دشمنوں کے ساتھ بھی ایسا سلوک کرتے ہیں، ہند کی جانب سے شروع کیا جانے والا جنگ کا فتور ختم ہونا چاہئے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ہم امن سے محبت کرنے والی قوم ہیں اورحالیہ کشیدگی کا واحد حل دونوں ملکوں کے مذاکرات ہیں جس کا وزیراعظم عمران خان ذکر کرچکے ہیں۔ پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی پاک آرمی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لئے میدان میں آگئے۔ انہوں نے سماجی رابطے کے ذریعے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاک آرمی کے دیگر افسران کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کر کے اظہار یکجہتی کا ثبوت دیا ہے اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔قصور میں پیدا ہونےوالے 25سالہ کرکٹر فہیم نے تو پاک آرمی کی شرٹ زیب تن کرلی ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فہیم اشرف نے پاکستان آرمی سے یکجہتی کیلئے اپنی دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں جبکہ ان کا کہنا ہے کہ میں پاکستان ہوں، میں پاک آرمی ہوں۔ہندوستانی جارحیت کے بعد پوری قوم کی طرح پاکستانی کرکٹرز  شانہ بشانہ پاک فوج کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: