Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنزون ڈے سیریز: ہند نے انگلینڈ کو 1-2سے شکست دیدی

ممبئی:آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو2وکٹوں سے شکست دے کرمیزبان ہندوستانی ویمنز ٹیم نے3میچوں کی سیریز1-2سے جیت لی۔ کیتھرین برنٹ ویمن آف دی میچ جبکہ سمرتی مندھنا ویمن آف دی سیریز قرار پائیں۔ ہندوستانی ٹیم نے 8وکٹوں کے نقصان پر205رنز بنائے۔سمرتی مندھنا 66اور پوم راوت56رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔انگلش بولر کیتھرین برنٹ نے 28رنز دے کر5وکٹیں لیں۔ جوابی بیٹنگ میں انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8وکٹوں کے نقصان پر 208رنز بناتے ہوئے حاصل کر لیا۔ڈینیلی یاٹ نے56اورکپتان ہیتھر نائٹ نے47رنز اسکور کئے ۔ ہند کی جانب سے جھولن گوسوامی 3وکٹیں لیکر سب سے کامیاب بولر رہیں جبکہ شیکھا پانڈے اور پونم یادو نے2-2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔اب دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: