باحہ میں حادثہ، 2بچیاں جاں بحق، والدین زخمی
باحہ ۔۔۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ باحہ میں ہیبتناک ٹریفک حادثے کے بعد جمعہ کو ایک 6سالہ بچی اور اسکی شیر خوار بہن جاں بحق ہوگئے۔ والدین زخمی ہوگئے۔ ہلال احمر کے ترجمان حماد الزہرانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حادثہ نئے ریاض روڈ پر العقیق میں پیش آیا۔ زخمیوں کو ا بتدائی مرہم پٹی کے بعد اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔