ریاض۔۔۔ سعودی عرب نے عراق کے شہر الموصل اور صومالیہ کے شہر موغادیشو میں دہشتگردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کردی۔ ان دونوں حملوں میں دسیوں افراد ہلاک وزخمی ہوئے۔ سعودی دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کرکے کہا کہ سعودی عرب تشدد ، دہشتگردی اور ہر طرح کی انتہا پسندی کے خلاف عراق اور صومالیہ کے ساتھ ہے۔ سعود ی عرب نے دونوں ملکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ، حکومتوں اور برادر عوام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔