تعمیراتی کمپنیاں کویتی شہری بھرتی کرنے کی پابند
کویت: کویتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی منصوبوں پر کام کرنے والی تمام تعمیراتی کمپنیوں کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ کویتی شہریوں کو بھرتی کریں۔ منسٹری آف پبلک ورک نے اس کے لئے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انجینئرنگ کے علاوہ دیگر متعدد شعبوں میں کئی فارغ التحصیل کویتی نوجوان بیروزگار ہیں جنہیں بھرتی کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومتی منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیاں ان نوجوانوں کو اپنے ہاں بھرتی کرے گی تو انہیں تجربہ حاصل ہوگا۔ اس فیصلے کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ نئے فارغ التحصیل نوجوانوں کو فیلڈ میں تجربہ حاصل ہو۔وزارت نے کویتی انجینئروں کی فہرست مرتب کرنا شروع کردیا ہے۔