اسد اویسی حیدرآباد کے علاوہ یوپی سےبھی انتخابات لڑسکتے ہیں؟
لکھنؤ۔۔۔آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین( اے آئی ایم آئی ایم ) کے سربراہ اسدالدین اویسی حیدرآباد کے ساتھ ہی اتر پردیش کی ایک سیٹ سے پارلیمانی انتخابات لڑسکتے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے یوپی صدر شوکت علی نے حیدرآباد میں منعقد ہ میٹنگ میں پارٹی کو مشورہ دیا تاہم انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینیئر رہنماؤں اور عوامی رجحانات کو دیکھتے ہوئے اس سلسلے میںحتمی فیصلہ کیا جائیگاتاہم اس سلسلے میں مزید کوئی تبصرہ کرنے سےانکار کردیا۔ اویسی نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی کی یوپی یونٹ نے ان کے سامنے یہ پیشکش رکھی ہے ۔اس پر غور و خوض کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں پارٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پرشوکت علی نے اتر پردیش سے انتخابات لڑنے کا مشورہ دیا ۔ اس سے یوپی کے کئی رہنماؤں کی نیندیں اڑ گئیں۔ شوکت علی نے دعویٰ کیا کہ اسد اویسی کو یوپی سے انتخابات لڑنے کے مشورے سے پارٹی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔