Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’چوکیدار‘‘نے 30ہزارکروڑ روپے امبانی کے حوالے کردیئے، راہول گاندھی

رانچی- - - - - کانگریس صدر راہول گاندھی آج جھارکھنڈ کے دار الحکومت  رانچی پہنچے ۔انہوں نے عوامی ریلی سے  خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ کہیں بھی جاتے ہیں اور جیسے ہی’ ’چوکیدار‘‘ لفظ بولتے ہیں تومجمع میں شریک لوگ فوراً قابل اعتراض کا نعرہ لگاتے ہیں۔انہوں نےالزام لگاتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی فضائیہ ملک و قوم کی حفاظت پر مامور ہےاور چوکیدار نے فضائیہ سے  30ہزارکروڑ روپے لیکر امبانی کے حوالے کردیئے ۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے  رافیل ڈیل کا معاملہ زور شور سےاٹھایا۔انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی میں کانگریس حکومت قائم ہوتے ہی ’’منیمم انکم گارنٹی‘‘اسکیم نافذ کی جائیگی۔انہوں نے الزام عائدکرتے ہوئےکہا کہ جب مودی نے 15صنعتکاروں کےساڑھے 3لاکھ کروڑ روپے معاف کردیئے۔اگرہم کسانوں اور غریب عوام کے قرضے معاف کرکے ان کے کھاتوں میں براہ راست رقم ارسال کریں تو کیا حرج ہے۔ راہول نے کہا کہ کم از کم آمدنی اسکیم کے تحت ماہانہ رقم شہریوں کے اکاؤنٹس میں جمع کی جائیں گی۔ریاست کے سابق وزیر اعلی اور جھارکھنڈ وکاس مورچہ کے صدر بابو لال مرانڈی اور دیگر سینیئر رہنما ؤں نے ریلی میں شرکت کی۔واضح ہو کہ 2014کے پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات کے بعد راہول گاندھی کاکانگریس صدربننے کے بعد ریاست جھارکھنڈکا پہلا دورہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -غریبوں کا حق چھین کر سیاست کی دکان چمکانے والے،’’ چوکیدا ر‘‘ سے پریشان ہیں، مودی

شیئر: