پی ٹی آئی جدہ یونٹ کے تحت پاکستان کے حالات پر مجلسِ مذاکرہ
کمیونٹی ڈیسک ۔۔ جدہ
پاکستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف جدہ سعودی عرب کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔نظامت سیکریٹری جنرل جدہ سٹی عجب خان دیشانی نے کی ۔پروگرام کا آغاز سعید امین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔ سینیئر کارکن چوہدری ظہیر ، عدنان فاروقی ، عامر سجاد ورک ، عمران خان ، شیر محمد ، سعید امین ، ڈاکٹر خرم ، امان اللہ ، رانا طاہر ، جمیع اللہ لالہ ، اکمل خان اور ممتاز خان دیشانی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ حاظرین نے ہندوستان کے جنگی جنون سے احسن طریقہ سے نمٹنے پر وزیر اعظم عمران خان کی دور اندیشی کو سراہتے ہوئے فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ۔آخر میں سیکریٹری جنرل عجب خان دیشانی نے حالات حاظرہ پر روشنی ڈالی ۔