Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنک فوڈ آپ کے خلیوں پر فوری اثر انداز

ایلینوائے۔۔۔ یونیورسٹی آف ایلینوائے کے شعبہ تغذیہ کے سائنسدانوں نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ جنک فوڈ جس میں برگر، چپس ، فرنچ فرائز اور دوسری روغنی اشیاءبطور خاص قابل ذکر ہیں انسانی صحت کیلئے عام اندازوں سے کہیں زیادہ خراب اور نقصان دہ ہیں۔ جدید ترین آلات کی مدد سے اس حوالے سے کئے گئے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ چیزیں انسانی خلیوں اور بالخصوص شریانوں اور دل پر لپٹی ہوئی باریک رگوں کو سب سے زیادہ اور فوری طور پر خراب کرتی ہیں۔ یہ شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور ان میں سختی آجاتی ہے جبکہ دل کا نظام بھی بگڑ جاتا ہے۔ پیزا اور ساسج رولز بھی ایسی ہی نقصان دہ اشیاءمیں شامل ہیں۔ تازہ ترین تحقیق چوہوں اور لیباریٹری میں تیار کئے گئے انسانی خلیوں پر ہوئی- رپورٹ تجربات اورتجزیوں کے بعد مرتب کی گئی۔
 

شیئر: