Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہ غذائیں جو انڈوں سے زیادہ پروٹین کی حامل ہیں

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ انڈے پروٹین کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ ان غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں جو ایک متوازن خوراک کے لئے ضروری ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سستے ، مزیدار اور بنانے میں بھی آسان ہیں۔ وہ لوگ جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں انڈے ان کے لئے پروٹین کا فوری اور سب سے اہم ذریعہ ہیں۔ ایک ابلے ہوئے انڈے میں 6 گرام پروٹین موجود ہوتی ہے۔ لیکن اگر آپ کو انڈے پسند نہ ہوں تو پروٹین کی جسمانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کیا کیا جائے ؟ پریشان نہ ہوں ایسی اور بھی بہت سی غذائیں موجود ہیں جو پروٹین کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہیں۔ 
سویا بین میں سیچوریٹڈ فیٹس کم جبکہ وٹامن سی فولیٹ اور پروٹین کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ کیلشیم ، فائبر ، آئرن ، میگنیشیم ، فاسفورس اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔ سویابین کا ایک پیالہ 28 گرام پروٹین فراہم کرتا ہے۔ 
دہی بھی پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے اور صحت کے لئے بے حد اہم ہے۔ دہی کا ایک کپ12 سے 17گرام پروٹین فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 
بیجوں کو پروٹین سے بھرپور غذاو¿ں کی لسٹ سے نکالا نہیں جا سکتا۔ کدو کے بیج میگنیشیم سے مالا مال ہونے کے سبب جانے جاتے ہیں ساتھ ساتھ یہ پروٹین سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔ 30 گرام کدو کے بیج نو گرام پروٹین فراہم کرتے ہیں۔ 
چھولے آئرن ، کیلشیم ، میگنیشیم ، فاسفیٹ ، زنک اور وٹامن کی کثیر مقدار اپنے اندر سموئے ہوئے ہوتے ہیں۔ پکے ہوئے چھولوں کا ایک پیالہ12گرام پروٹین فراہم کرتا ہے۔ 
کوٹیج چیز کیلوریز کم اور پروٹین زیادہ رکھتی ہے۔ کاٹیج چیز میں اہم غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں اور اسے باآسانی گھر پر تیار کیا جا سکتا ہے۔ سو گرام پنیر آپ کو 23 گرام پروٹین فراہم کر سکتا ہے۔ 
دالیں بھی پروٹین کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں۔ ان میں فائبر بھی کثیر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو تیزی سے وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ پکی ہوئی دال کا ایک کپ 14 سے 16 گرام پروٹین فراہم کرنے کے لئے کافی ہے۔
 

شیئر: