Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاباما میں طوفانی بگولے سے تباہی ، 22ہلاک

 الاباما ۔۔۔ امریکی ریاست الاباما میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی ۔ 22افراد جاں بحق ہوگئے۔ امریکی حکام نے بتایاکہ شدید طوفان نے کئی گھروں کو تباہ کردیا جبکہ کئی درخت بھی جڑ سے اکھاڑ دیئے۔ویدر وارننگ کا دائرہ فلوریڈا،جارجیا اور ساﺅتھ کیرولینا تک پھیل گیا۔ امریکی حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ اندھیرے اور موسمی صورتحال کے باعث امدادی کوششیں فی الحال روک دی گئی ہیں۔
 

شیئر: