Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر دفاع نے دہرادون میں صاف پانی منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    دہرا دون - - - - چھاؤنی کونسل کلیمن ٹاؤن میں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے 15.60کروڑ کی لاگت سے پینے کے صاف پانی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس منصوبے سے کلیمن ٹاؤن کے 7حلقوں میں پانی فراہم کیا جاسکے گا۔مورووالا ،بھارووالا ، گرودواراکالونی، سوسائٹی ایریا، ٹرنر روڈ، ڈکوٹا، چانچک، پوسٹ آفس روڈ وغیر علاقوں میں آباد 30ہزار افرادپانی کی سہولت سے فیضیاب ہونگے۔ماضی میں ان علاقوں میں پینے کے پانی کیلئے ہینڈ پمپ کا استعمال کیا جاتا تھا۔ یہاں کے لوگ گزشتہ کئی عشروں سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مطالبہ کررہے تھے۔ تقریب سنگ بنیاد کے موقع پر رکن پارلیمنٹ رمیش پوکھریال، کینٹ بورڈ کے صدر بریگیڈیئر سبھاش پنور ، نائب صدر سنیل کمار ، سی آئی او محمد سمیر اسلام وغیرہ موجود تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -انوکھی دوستی: پولیس اہلکار کی موت کے بعد اونٹ نے کھانا پینا چھوڑ دیا

شیئر: