Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیلکسی ایس 10 پلس کی اصل لاگت کیا ہے؟

سامسنگ کمپنی کی جانب سے مہنگا ترین فون گیلکسی ایس 10 پلس متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ کمپنی کا فلیگ شپ اسمارٹ فون ہے اور اس کے ہائی اینڈ ماڈل کی قیمت 2لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔ ٹیک ان سائٹ کمپنی کی جانب سے اسمارٹ فون کی اصل لاگت کا اندازہ لگایا گیا۔ کمپنی کے دعوے کے مطابق فون پر آنے والے اصل لاگت صرف 420 ڈالر ہے۔ فون کے فرنٹ کیمرے پر 86 ڈالر کا خرچہ آیا ہے جبکہ اس کے پروسیسر کی قیمت 70 ڈالر ہے۔ بیٹری کی قیمت 10 ڈالر اور استعمال ہونے والے سینسرز کی قیمت 14 ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ دیگراخراجات میں آڈیو اور پاور مینجمنٹ اور سپورٹنگ مٹیریل وغیرہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس خرچ میں ریسرچ ، شپنگ ، مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزمنٹ وغیرہ شامل نہیں ۔
 
 

شیئر: