نئی دہلی۔۔۔۔بہوجن سماج پارٹی نے آئندہ پارلیمانی انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔بتایا جارہا ہے کہ جو انچارج نامزد کئے گئے ہیں وہی پارلیمانی سیٹوں کے امیدوار ہونگے۔مایاوتی نے 6نشستوں پر مسلمان انچارج مقرر کیا۔یوپی میں جن 38سیٹوں پر بی ایس پی انتخابات لڑرہی ہے ان میں سے10نشستیں مختص ہیں جبکہ 28سیٹیں عام ہیں۔ بی ایس پی نے اپنے کوٹے سے ان 28نشستوں میں سے 9سیٹیں برہمن امیدواروں کو دیدیں۔ باقی مختلف برادری سے تعلق رکھنے والوں کو دی جائیں گی۔بی ایس پی نے 10سیٹیں چھوڑ دیں جن پرمسلمان امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنے کوششیں کی جارہی ہیں۔جائزے کے مطابق یوپی میں تقریبا 19فیصد مسلم ووٹرز ہیں ۔ سیاسی پارٹیاں تمام وسائل برئے لاکر انہیں قریب کرنے میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -رامپور: محمد علی جوہر یونیورسٹی کے اردو گیٹ پر بلڈوزر چلادیا گیا؟