Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین کے کھاتوں کی نگرانی کی جائے، ساما

ریاض۔۔۔ سعودی عرب نے مقامی شہریوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے مکمل خاتمہ کی جہت میں ایک اور اقدام کا فیصلہ کرلیا۔ سعودی بینکوں میں تارکین کے کھاتوں کی نگرانی ہوگی اگر کسی تارک وطن کے کھاتے میں معمول سے زیادہ رقم جمع ہوگی یا کھاتے میں رقم کی گردش توجہ طلب ہوگی تو ایسی صورت میں متعلقہ بینک ریاستی سلامتی کے ادارے کو اس صورتحال سے پہلی فرصت میں آگاہ کردے گا۔ سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے تمام بینکوں ، مالیاتی اداروں، منی ایکسچینجرز کو تحریری طور پر ہدایت دی ہے کہ اگر کھاتہ داروں کی آمدنی اور محنتانے سے زیادہ رقم کھاتہ میں جمع ہورہی ہو تو ریاستی سلامتی ادارے کو اس صورتحال سے مطلع کیاجائے۔ یہ کارروائی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد کے حوالے سے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہوگی۔ علاوہ ازیں کھاتہ داروں کے بینک بیلنس پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کے تحت بھی یہ کارروائی روبہ عمل لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ساما نے غیرقانونی طریقے سے مملکت میں غیر ملکیوں کے کاروبار کو قابو کرنے کیلئے جن متعدد تدابیر کا اہتما م کیا ہے ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ تارکین کے کھاتوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ اس کا تعلق مملکت میں ان غیر ملکی تارکین سے بھی ہے جو زراعت اور تجارت کے شعبے میں دخل انداز ہوچکے ہیں۔ یہ لوگ سعودیوں کے نا م سے مختلف قسم کے کاروبار کررہے ہیں۔ بینکوں کے ذریعے ہونےو الے لین دین کو بنیاد بناکر غیرقانونی طریقے سے کاروبار کرنے والے تارکین کی سرگرمیوں کو قابو کیاجائے گا۔

شیئر: