مکہ میں ہوٹلوں کے تجاوزات کا خاتمہ
مکہ مکرمہ۔۔۔۔مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے مقدس شہر کے فٹپاتھوں پر ہوٹلوں کے تجاوزات ختم کرادیئے۔ میونسپلٹی نے یہ اقدام اسمارٹ پارکنگ منصوبے کے نفاذ کے دوران کیا۔اب مکہ مکرمہ میں جگہ جگہ اسمارٹ پارکنگ کا بندوبست ہوگیا ہے جہاں گاڑی پارک کرنے پر باقاعدہ فیس ادا کی جاتی ہے۔اس ضمن میں مقدس شہر کی سڑکوں کواز سرنو منظم کیا گیا ہے اور پیدل چلنے والوں کیلئے زیادہ گنجائش پیدا کردی گئی ہے۔