Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشترکہ مشقیں کھلا چیلنج ہیں،شمالی کوریا

پیانگ یانگ...شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ جنگی مشقوں کو کھلا چیلنج قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ اس سے جزیرہ نما کوریا میں استحکام اور قیام امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔جنوبی کوریا اورامر یکہ کی حکومتوں نے سالانہ مشترکہ جنگی مشقوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کے مابین فروری کے اختتام پر ہونے والی دوسری ملاقات کے مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہو سکے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشیدگی دوبارہ بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

شیئر: