تھر پارکر...وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ اگر ہندنے جنگ کا مکا دکھایا تو ہاتھ توڑدیں گے۔ تھر کا ایک ایک بچہ پاکستان کی حفاظت کو تیار ہے۔ جمعہ کو تھرپارکر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستانی جارحیت کے باوجود امن چاہتے ہیں۔یہ71 نہیں نیا پاکستان ہے جس کا وزیراعظم عمران خان ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستانی عوام جنگ سے پناہ چاہتی ہے تاہم مودی سرکار ہندوستان کو دفن کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جارحیت کے باوجود ہم امن چاہتے ہیں۔ ابھی نندن کو بڑی عزت سے رخصت کیا۔ آپ نے جواب میں شاکراللہ کی لاش ہمارے حوالے کی۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا مودی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو ہر پاکستانی تیار ہے۔ مودی سرکار گاندھی اور نہرو کے فلسفے کو دفن کر رہی ہے۔ ہند جنگ کے طبل بجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سیاست کا فلسفہ سمجھانے آیا ہوں۔ تھر کے لوگ آسمان کے تارے نہیں۔ صاف پانی مانگتے ہیں۔ تھر کے لوگوں کو صاف پانی تک میسر نہیں۔ اسپتالوںمیں سانپ کے کاٹنے سے بچاو¿ کی ویکسین تک نہیں۔ ہم بار بار انہیں آزماتے ہیں جو ہمیں ڈستے ہیں۔