Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بشری بی بی لاہور کے سرکاری اسپتال پہنچ گئیں

  لاہور... وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے قریبی سہیلی فرح خان کے ہمراہ لاہور میں سرکاری گلاب دیوی اسپتال کااچانک دورہ کیا۔ انتظامات اور سہولتوں کا جائزہ لیا ۔مریضوں سے ان کے مسائل پوچھے۔بشریٰ بی بی نے اسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ۔ انتظامی ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ ہر شہری کو صحت کی بہترین سہو لتیں ملیں ۔ میرا یہاں آنے کا مقصد کسی پر تنقید کرنا نہیں بلکہ صحت کے حوالے سے سہو لتوں کا جائزہ لینا اور انہیں بہتری کی طرف لے کر جانا ہے ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات تھے۔بعد ازاں بشریٰ بی بی نے فاونٹین ہاوس لاہور کا بھی دورہ کیا ۔ بشریٰ بی بی نے بے سہارا خواتین اور بچوں سے ملاقات کی۔ بشری بی بی نے کہا کہ مستحق اور بے سہارا افراد سے ملکر دلی سکون ملتا ہے۔ مستحق افراد قوم کا اثاثہ ہیں۔فاونٹین ہاوس میں موجود خواتین نے بشریٰ بی بی کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں ۔

شیئر: