گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہاہے کہ میں گلوکاری سے کنارہ کش نہیں ہوئی بلکہ کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے گائیکی کی طرف مکمل توجہ نہیں رہی۔ بہت جلد دوبارہ گائیکی کے میدان میں آرہی ہوں ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاسدلوگ میرے بارے میں مختلف افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں مگر مجھے اسکا نقصان نہیں، فائدہ ہی ہوتا ہے ۔ میں نے ہمیشہ اپنے کریئر کی طرف توجہ دی اور بلاوجہ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی سے گزیزکیا ہے۔ دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتی ہوں کہ وہ میرے نجی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں ۔