Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرہ خان کے سوشل میڈیا پر 17لاکھ 70ہزار مداح

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے شوبز کےساتھ سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت میں تمام ہم وطن اداکاراو¿ں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ ماہرہ خان پاکستان کی موجودہ دور کی صف اول کی اداکارہ ہیں اور وہ مقبولیت میں پاکستانی اداکاراﺅں سے بہت آگے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی اتنی ہی مقبول ہیں جتنی فن کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ اس بات کا اندازہ ان کے ٹویٹر اکاو¿نٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس میں ان کے فالوورز کی تعداد دیگر اداکاراو¿ں سے زیادہ ہے۔ٹویٹر پر ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد 1.77 ملین ہے جو کسی اور پاکستانی اداکارہ کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔ سوشل میڈیا پر بے تحاشا مقبولیت کی وجہ سے ہی ان کے ایک ٹویٹ کی گونج پاکستان سے نکل کرہندوستان میں بھی سنائی دیتی ہے اور ماہرہ خان کی رائے کو پاکستان اورہندوستان دونوں جگہ اہمیت دی جاتی ہے۔
 

شیئر: