جدہ میں 8گشتی مذابح کا پروگرام
جدہ ۔۔۔ جدہ میونسپلٹی میں مذابح کے ڈائریکٹر جنرل حسن غنیم نے بتایا ہے کہ ایک برس کے اندر مویشیوں کے باڑے مشرقی شاہراہ پر منتقل کردیئے جائیں گے۔ اس کےلئے 10لاکھ مربع میٹر کا رقبہ مختص کردیا گیا ہے۔ جدہ میونسپلٹی ایک سال کے اندر 8گشتی مذابح کھولنے کا پروگرام بھی بنا رہی ہے۔ یہ مذابح جرمنی کے معیار کے ہونگے۔جدہ کے شہری اور مقیم غیر ملکی اس قسم کے مذابح کو پسند کرینگے۔ کل ملا کر 10گشتی مذابح چلائے جائیں گے۔