ایک پیالے میں بیسن، لال مرچ پاﺅڈر، بیکنگ پاﺅڈر، ہلدی، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب مچھلی کو اس مکسچرسے کوٹ کرکے میری نیٹ کے لئے رکھ دیں۔پین میں تیل گرم کرکے اس میں میری نیٹ کی ہوئی مچھلی کو فرائی کرلیں۔ جب فرائی ہوجائے تو ٹشو پیپر پر نکال کر رکھ دیں۔ہرا مصالحہ بنانے کے لئے: چوپر میں ہرا دھنیا، ہری مرچ اور پیاز ڈال کر چوپ کرلیں۔ توے پر2 سے تین کھانے کے چمچ تیل ڈال کر چوپ کیا ہوا ہرا مصالحہ ڈال کر مکس کریں اور ڈھانپ کر کچھ دیر دم پر رکھ دیں۔اب اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی ڈال دیں۔پھر کالی مرچ، چائنیز سالٹ اور نمک ڈال کر کٹا کٹ چمچ کی مدد سے مچھلی کو کٹا کٹ کرلیں۔ڈش میں نکال کر لیموں اور سلاد کے پتوں سے گارنش کرکے سرو کریں۔