Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاہ حلقوں سے نجات پانے کی تدابیر

نیند کی کمی ، تھکاوٹ ، ڈپریشن اور ذہنی تناﺅ بعض اوقات شدید نوعیت اختیار کر جاتے ہیں اور ان کے منفی اثرات جسم کے ساتھ چہرے پر بھی نظر آنے لگتے ہیں اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا سبب بنتے ہیں۔ ذیل میں کچھ نسخے درج ہے جو آنکھوں کے ان حلقوں سے نجات پانے میں آپ کے لئے مددگار ثابت ہوں گے۔ 
ٹماٹر آنکھوں کے حلقے دور کرنے کےلئے مفید ثابت ہوتے ہیں۔ ایک چمچ ٹماٹر کے جوس میں آدھا چمچ لیموں کا رس ، تھوڑی سی ہلدی اور بیسن شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔ اسے دس منٹ تک حلقوں پر لگا رہنے دیں اور پھر دھو ڈالیں۔ 
کھیرا اور آلو گہرے دھبوں کو مٹانے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔ کھیرے اور آلو کا جوس نکال لیں اور روئی کی مدد سے حلقوں پر لگائیں۔ رات بھر لگا رہنے دیں۔ 
بادام کے تیل کو حلقوں پر لگائیں بہترین نتائج کےلئے رات بھر لگا رہنے دیں صبح کسی اچھے صابن یا فیس واش سے منہ دھولیں۔ 
بعض اوقات آنکھوں کے گرد موجود شریانیں تھکاوٹ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں جس کے سبب آنکھوں کے گرد حلقے واضح ہونے لگتے ہیں۔ ایسی صورت میں برف موثر ثابت ہوتی ہیں روئی یا کپڑے کو ٹھنڈے پانی میں بھگو کر آنکھوں پر رکھنے سے بھی سیاہ حلقوں میں نمایاں کمی نظر آتی ہے۔ 
روئی کو ٹھنڈے گلاب کے عرق میں بھگو کر بیس منٹ کے لئے آنکھوں کے نیچے رکھنے سے بھی حلقے کم ہونے لگتے ہیں۔ 
زعفران کو رات بھر دودھ میں بھگو کر رکھیں صبح آنکھوں تلے لگا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور 10 منٹ بعد دھو ڈالیں۔
 

شیئر: