صحت مند اور مضبوط بال کیسے پائیں ؟
ایک کپ شہد میں ایک کپ زیتون کا تیل مکس کر کے دو دن کےلئے رکھ دیں۔ اس مکسچر کو اچھی طرح بالوں کی جڑوں میں لگا کر آہستہ آہستہ بالوں میں کنگھا پھیریں اور شاور کیپ سے بالوں کو ڈھانپ لیں . دس منٹ بعد بالوں کو شیمپو سے دھو ڈالیں۔
2 انڈے اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل ملا لیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک کھانے کا چمچ سرکہ اور گلیسرین بھی شامل کر دیں۔ اس آمیزے کو مکس کرکے بالوں میں 15منٹ کیلئے لگا رہنے دیں اور پھر دھو ڈالیں۔
آلو کا رس وٹامن اے ، بی اور سی سے بھرپور ہوتا ہے جو انسانی جسم کی اہم ضرورت سمجھے جاتے ہیں۔ 3 آلوﺅں کے رس میں ایک انڈے کی زردی اور ایک چمچ شہد ملا کر بالوں میں لگائیں۔
بالوں کو گرنے سے بچانے کےلئے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بہت اہم خیال کئے جاتے ہیں۔ یہ باآسانی سر کی جلد پہنچ کر بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ مچھلی اور خشک میوہ جات اس کے حصول کے بہترین ذرائع ہیں۔
سیب کا سرکہ بالوں کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ بالوں کی جڑوں میں تحریک پیدا کرکے ان کے بڑھنے کی رفتار تیز کردیتا ہے۔
بادام کے تیل میں موجود وٹامن ای ، ڈی ، آئرن ، میگنیشیم ، کیلشیم اور فیٹس بالوں کو صحت مند اور چمکدار بنا دیتے ہیں۔
جس قدر ممکن ہو تیز دھوپ میں نکلتے ہوئے بالوں کو اچھی طرح ڈھانپ کر رکھیں کیونکہ سورج کی تیز شعاعیں اور دھول مٹی بالوں کو کمزور بنادیتے ہیں۔