Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ نے طلاق ثلاثہ آرڈی ننس کوچیلنج کرنیوالی درخواست مسترد کردی

نئی دہلی۔۔۔۔۔سپریم کورٹ نے طلاق ثلاثہ آرڈی نینس کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کردی۔ وکیل دیپک کنسل نے عدالت عظمی میں آرڈی ننس کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی ۔ واضح ہو کہ    3 طلاق پر لایا گیا آرڈی ننس  لوک سبھا میں گزشتہ سال منظور کیا گیا تھا لیکن راجیہ سبھا میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے منظور نہیں کیا جاسکا تھا جس کی وجہ سے حکومت کوآرڈی ننس لانا پڑا تھا۔ سرمائی اجلاس کے دوران حکومت نے اس بل میں بعض ترامیم کے بعد لوک سبھا سےدوبارہ منظوری حاصل کرلی تھی تاہم ایوان بالا میں یہ پھر زیر التوا رہا۔3 طلاق کے خلاف لائے گئے اسی آرڈی ننس کو وکیل دیپک کنسل کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا  تھا جسے عدالت عظمی نے مسترد کر دیا ۔
مزید پڑھیں:- - - - -عام انتخابات11اپریل سے 7 مراحل میں کرانے کا اعلان

 

شیئر: