یوپی : سڑک حادثے میں 2سگے بھائیوں سمیت 3ہلاک
نواب گنج۔۔۔یوپی کے ضلع گونڈا کے علاقے نواب گنج روڈ پر سڑک حادثے میں 2سگے بھائیوں سمیت بھانجے کی دردناک موت ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایاجہاں علاج کے دوران تینوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار 3نوجوان منکاپور ریلوے اسٹیشن سے وزیر گنج جارہے تھے کہ اسی دوران اونٹ گھاٹ پل کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہو کر الٹ گئی جس میں تینوں کی موت ہوگئی۔مرنیوالوں کی شناخت ہری رام یادو ، دھنی رام یادو اور بھانجہ چھانگر کے طور پر ہوئی۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں اور رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔