Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن ٹپس

٭ ثابت سرخ مرچوں کوپیستے وقت اگر اس میں چند قطرے سرسوں کا تیل شامل کر یا جائے تو مرچیں آسانی سے پس جاتی ہیں اور انکا رنگ بھی گہرا ہو جاتا ہے ۔
٭ ٹماٹر کا سوپ بہتر بنانے کے لیے اس میں ایک چٹکی پسا ہوا خشک پودینہ شامل کر دیں ۔
٭ اگر آپ کئی دنوں کےلئے آلو محفوظ کرنا چاہتی ہیں تو ان کے ساتھ ایک سیب بھی رکھدیں آلو خراب نہیں ہونگے ۔
٭ ہرے دھنیے کی چٹنی غذائیت سے بھرپور بنانا چاہتے ہیں تو اس میں سبز سیب ، کینو ، بلیو بیریز یا کوئی بھی کھٹا پھل شامل کردیں ۔
٭ بچے عام طورپر خستہ چپس پسند کرتے ہیں لہذا آلو کے قتلے کاٹنے کے بعدانہیں نمک اور تھوڑی سی پھٹکڑی ملے پانی میں20 منٹ کیلئے بھگو دیں اور پھر پانی نچوڑ کر فرائی کرلیں ۔
٭ جلی ہوئی دیگچی میں ایک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر اوپر سے کھولتا ہوا پانی ڈال دیں ۔ 5 منٹ بعد برتن دھونے والے کسی پاﺅڈر یا صابن سے صاف کر لیں ۔ دیگچی چمک جائے گی ۔
 

شیئر: