Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس حکومت قائم ہوئی توجی ایس ٹی پرنظر ثانی کرینگے، راہول

احمد آباد۔۔۔۔۔ گجرات کے شہر گاندھی نگر میں  کانگریس ورکنگ کمیٹی کی ریلی منعقد ہوئی جس کانگریس صدرراہل گاندھی، یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، احمد پٹیل، آنند شرما سمیت پارٹی کےسرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔ ریلی میں پاٹیدار رہنما ہاردک پٹیل بھی شریک ہو‎ئے۔کانگریس ورکنگ کمیٹی کی ریلی میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئےکہا ہےکہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔ مرکزی حکومت غلط تشہیری مہم چلا رکھی ہے۔ یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی نے وزیراعظم مودی پرمظلوم بننے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی مظلوم بننے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن حقیقت میں عوام مظلو م ہیں۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس حکومت قائم ہوئی توجی ایس ٹی پر نظر ثانی کرکے یکساں ٹیکس نظام نافذ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جتنی بے روزگاری آج ہے اتنی 45سال کے دوران کبھی نہیں رہی۔صنعتکاروں کے قرضے معاف کردیئے جاتے ہیں مگر کسانوں کے نہیں۔تمام آئینی ادروں پر حملے کئے جارہے ہیں۔کانگریس حکومت قائم ہوئی تو کسانوں کے قرضے معاف کردیئے جائیں گے۔قبل ازیں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ملک میں آج جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس پر مجھے افسوس ہے۔ آپ اس ملک کی تصویر بدل سکتے ہیں۔ فضول بحث سے پرہیز کریں اور اپنےہدف کو مدنظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کی بیداری ہی آپ کا ہتھیار ہے، ایک ایسا ہتھیار جو کسی کو چوٹ نہیں پہنچاتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی جگہ ہے جہاں سے سے تحریک آزادی کا آغاز ہوا تھا، جہاں سے گاندھی جی نے محبت، خیرسگالی اور عدم تشدد کی صدا بلند کی تھی۔محبت و نفرت کی فضا کومحبت و بھائی چارے میں تبدیل کرنا اس ملک کی خاصیت ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - - -نشے میں دھت دولہا سے دلہن کا شادی سے انکار

شیئر: