Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈپریشن سے لڑ رہا ہوں،جسٹن بیبر

کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر دنیا بھر میں مقبول ہیں اور گزشتہ سال ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیںمگر اب انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ وہ ڈپریشن سے جنگ لڑرہے ہیں اور اس کے نتیجے میں انہیں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ انسٹاگرام پوسٹ میں 25 سالہ گلوکار نے اپنی ذہنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان کی کہانی سے ان کے 105 ملین فالورز کو مدد ملے گی۔انہوں نے لکھا کہ آپ لوگوں کو اس توقع کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ اس سے آپ کو مدد ملے گی۔ مجھے بہت زیادہ جدوجہد کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ میں خود کودنیا سے الگ تھلک اور عجیب محسوس کرتا ہوں۔ میں آپ تک یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ میرے لئے دعا کریں۔ اس پوسٹ پر مداحوں نے گلوکار کی دیانتداری کو سراہا اور سپورٹ کی پیشکش کی۔
 

شیئر: