Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین میڈیا سے دعوت کا کام کرسکتی ہیں، المطلق

ریاض ۔۔۔ سعودی سربرآوردہ علما ءبورڈ کے رکن اور مشیر ایوان شاہی ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے فتویٰ دیا ہے کہ خواتین ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کی مدد سے دینی دعوت ، علوم اور کار خیر کا پرچار کرسکتی ہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ بعض چینلز سے مبلغ خواتین دینی پروگرام پیش کررہی ہیں۔ وہ حجاب کی پابندی کرتے ہوئے دعوت کے کام میں حصہ لے رہی ہیں ۔سبق ویب سائٹ کے مطابق المطلق نے ”فتاویٰ“ پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواتین دعوت کا کام کرسکتی ہیں۔ مرد حضرات خواتین کی آواز سن سکتے ہیں، اس میں کوئی قباحت نہیں۔ ان دنوں ریڈیو ، ٹی وی سے سوال کرنے والوں میں 50فیصد خواتین ہی ہوتی ہیں۔
  

شیئر: