Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گردن کی جلد کی صحت و صفائی کا خیال رکھیں

گردن کی صفائی توجہ اور محنت مانگتی ہے ۔ نہاتے ہوئے گردن کواسکرب کرنے کے علاوہ گردن کی جلد کو نرم و ملائم اور صحت مند بنانے کیلئے کچھ اور نہیں کیا جاتا ۔خاص طور پر گردن کے پچھلے حصے پرمردہ خلیات جمع ہو جاتے ہیں جنکی صفائی ضروری ہے ۔قدرتی اسکرب کی مدد سے آپ گردن کی جلد کی مناسب صفائی کرسکتی ہیں ۔دو چمچ پسی ہوئی چرونجی ، دو چمچ بادام پاﺅڈر ،دوچمچ لیموں کے چھلکوں کا پاﺅڈر اور تھوڑا سا دودھ شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں . اس اسکرب کو گردن پر لگائیں اور نرمی سے مساج کریں۔ 5 منٹ کےلئے چھوڑ دیں اور پھر رگڑ کر صاف کر دیں ۔ آپ کی گردن کی جلد فوری طور پر صاف محسوس ہو گی۔

شیئر: