ایلو ایپلیکشن کا باب ہمیشہ کےلئے بند
گوگل کی جانب سے گزشتہ سال ایلو ایپلیکیشن کےلئے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب کمپنی نے اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایپلیکیشن کو ہمیشہ کےلئے ختم کر دیا ہے۔ 2018 کے شروع میں کمپنی نے ایلو کے چند بہترین فیچرز جیسے اسمارٹ ری پلائی، جی آئی ایف اور ڈیسک ٹاپ سپورٹ کو میسجز میں منتقل کیا تھا۔ ایلو کے ہیلپ پیج کے مطابق صارفین اپنی چیٹ کے ساتھ تمام تصاویر، ویڈیوز اور فائلز کو ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔تمام چیٹ پیغامات سی وی ایس فائل جبکہ میڈیا فائلز ز پیکیج کی شکل میں محفوظ ہوں گی۔ واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے اس ایپلکیشن کو 2016 ءمیں متعارف کرایا گیا تھا تاہم یہ خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔