Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل فائنل کیلئے نجم سیٹھی کی معذرت

  دبئی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور پاکستان سپر لیگ کو آغاز سے سیزن 3 تک کامیابی سے ہمکنار کرنے والے نجم سیٹھی نے پی ایس ایل 4کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم میں براہ راست دیکھنے سے معذرت کرلی۔ نجم سیٹھی کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے دعوت نامہ بھیجا گیا تھا تاہم نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل4 کا فائنل نہیں دیکھ سکیں گے۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تاہم مجھے بڑا افسوس ہے کہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے میں فائنل دیکھنے کراچی نہیں پہنچ سکوں گا۔ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے مدعو کیا تھا تاہم اپنے پیغام میں نجم سیٹھی نے کہاکہ میں وزیراعلیٰ سندھ کا مشکور ہوں جنھوں نے مجھے پاکستان سپر لیگ 4کے فائنل میں مدعوکیا۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: