افغانستان اور آئرلینڈ کے پاس ٹیسٹ میں تاریخ بنانے کا موقع
دہرہ دون: افغانستان اور آئر لینڈ کی ٹیمیں سیریز کا واحد ٹیسٹ کھیلیں گی۔ دونوں ٹیمیں اپنی تاریخا کا دوسرا ٹیسٹ کھیل رہی ہیں اور پہلی فتح کے حصول کےلئے ہر ممکن کوشش کریں گی۔ اپنے ابتدائی ٹیسٹ میچ کے دونوں کو بڑے اور تجربہ کار حریفوں کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا لیکن اب ان کے پاس موقع ہے کہ تقریباً ایک ساتھ ٹیسٹ ٹیم کا درجہ حاصل کرنے کے بعد اس فارمیٹ میں ایک دوسرے پر اپنی برتری ثابت کریں۔آئر لینڈ کو اس کی تاریخ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان جبکہ افغانستان کو ہند نے شکست سے دوچار کیا تھا۔ ہند کے شہر دہرہ دون کو افغان ٹیم کے ہوم گراونڈ کا درجہ حاصل ہے اور گزشتہ روز یہاں افغان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ٹیسٹ ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی۔دونوں ٹیمیں بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔مختصر فارمیٹ میں یہ دونوں ٹیمیں دنیا کی نمایاں ٹیموں کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاچکی ہیں اب انہیں کرکٹ کے سب سے اہم اور روایتی فارمیٹ میں بھی اپنی حقیقی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں