تل ابیب پر غزہ سے میزائل حملہ
تل ابیب۔۔۔غزہ پٹی سے اسرائیل کے مرکزی علاقے پر 2میزائل گرنے پر تل ابیب اور اس کے مضافات کے باشندوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔تل ابیب اور مضافات میں اسرائیل کی ایک چوتھائی آبادی بسی ہوئی ہے۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ دونوں میزائل ایرانی ساختہ ’’فجر‘‘کے تھے ۔یہ کھلے مقامات پر آکر گرے۔ نشانہ درست نہیں تھا۔انہیں روکا بھی نہیں گیا۔اسرائیلی وزیر اعظم القدس میں اپنے صدر دفتر سے نکل کر تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔ وہاں اجلاس میں شریک ہوئے جس میں میزائل حملے کا دنداں شکن جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اسی دوران حماس اور الجہاد تحریکوں نے اسرائیلی حملے کے خدشے کے پیش نظر اپنے عسکری دفاتر خالی کردیئے۔