جدہ۔۔۔نیوزی لینڈ میں سعودی سفارتخانے نے اطلاع دی ہے کہ نماز جمعہ کے دوران جنوبی جزیرے کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجدوں پر دہشتگرد حملوں میں ایک سعودی شہری بھی زخمی ہوا ہے۔ خطرے سے باہر ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق سعوی سفارتخانہ نے شہر میں موجو د تمام سعودیوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کا دھیان رکھیں۔