Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی پولیس نے مسافر کا گمشدہ بیگ آدھے گھنٹے میں ڈھونڈ نکالا، 25 ہزار درہم موجود تھے

کنویئر بیلٹ پر ایک دوسرے مسافر کا بیگ اپنا سمجھ کر اٹھالیا تھا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے بیگ کو ڈھونڈنے میں مدد کی جس میں 25 ہزار درھم سے زیادہ نقدی موجود تھی۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ’ مصری مسافر منیرسید ابراہیم نے غلطی سے کنویئر بیلٹ پر ایک دوسرے مسافر کا بیگ اپنا سمجھ کر اٹھالیا۔ دونوں کے بیگ کا رنگ اور ڈیزائن ایک جیسا تھا۔‘
دبئی پولیس نے بتایا’ مسافر کے بیگ میں سامان اور سفری دستاویز کے ساتھ 25 ہزار درہم بھی موجود تھے۔ اسے دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ایئرپورٹ سکیورٹی نے آدھے گھنٹے کے اندر واپس کردیا۔‘
مصری مسافر جسے ایک گھنٹے بعد دبئی ایئرپورٹ سے چین کےلیے دوسری پرواز میں سوار ہونا تھا، بیگ تبدیل ہونے کا احساس ہونے پر آریول ہال میں ایئرپورٹ پولیس کے دفتر پہنچا اور واقعہ کی رپورٹ کی۔
ڈیوٹی پر موجود افسر نے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی اور مانیٹرنگ کیمروں کا جائزہ لیا، قاہرہ سے آنے والی ایمریٹس کی پرواز کے عملے سے رابطہ کیا۔
تحقیقات سے پتہ چلا بیگ ایک مصری خاتون کے  سامان سے تبدیل ہوا ہے جو اب بھی ایئرپورٹ کے کوریڈور میں اپنے عزیزوں کی منتظر ہے۔
 بیگ تبدیل ہونے سے بے خبر خاتون پولیس کے پہنچنے پر حیران رہ گئیں۔ بیگ ملنے پر مصری مسافر چین کی پرواز پکڑنے میں کامیاب ہو گیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب دبئی پولیس نے مسافروں کی مدد کی ہو، 2023 میں ایک انڈین پائلٹ جو ایئرپورٹ پر اپنی گھڑی بھول گئی تھی اس وقت حیران رہ گئیں جن حکام نے ایک ماہ بعد  گھڑی واپس کردی۔
2022 میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کو 77 ہزار درہم ملے جو دبئی پولیس نے ایک پاکستانی مسافر کو واپس کیے۔
2001 میں دبئی پولیس نے ایک ٹیچر کی مدد کی جن کی دستاویز ایئرپورٹ پرکہیں کھو گئی تھیں۔

شیئر: