Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقدس شہروں میں 8رہنما مراکز

مکہ مکرمہ۔۔۔حج و عمرہ قومی کمیٹی نے عندیہ دیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حرمین شریفین کے اطراف ’’مرکزی علاقے ‘‘میں راستہ بھول جانے والے معتمرین کو ان کی رہائش تک پہنچانے کیلئے رہنما شراکتی کمپنی قائم کی جائیگی۔کمیٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد بن بادی  نے بتایا کہ مبینہ کمپنی کے قیام کے بعد نجی اداروں اور کمپنیوں کو خلاف ورزیوں کی پاداش سے استثنیٰ حاصل ہوجائیگا۔انہوں نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج و عمرہ قومی کمیٹی نے اپنے آخری اجلاس میں سفارش پیش کی تھی کہ عمرہ کمپنیوں کو معتمرکے شناختی کارڈ لانے کا پابند نہ بنایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ امسال راستہ بھول جانیوالوں کی رہنمائی کرنے والے 8مرکز قائم کئے جائیں گے۔ 4مکہ مکرمہ اور اتنے ہی مدینہ منورہ میں ہونگے۔یہ مراکز 24گھنٹے ڈیوٹی دینگے۔
مزید پڑھیں:- - - -سعودی عرب میں خفیہ جیل ہے نہ حوالات، العیبان

شیئر: