جدہ۔۔۔ ہلال احمر کی خصو صی ٹیم نے حد سے زیادہ مٹاپے کے شکار مریض کو اس کے گھر سے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کیا۔ ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ احمد ابو زید نے بتایا کہ مریض کی گھر سے میڈیکل سٹی منتقلی طبی ماہرین کی نگرانی اور شہری دفاع کے تعاون سے ممکن ہوئی۔ مٹاپے کے شکار مریض کا کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں علاج کیا جائے گا۔ وہ مٹاپے کی وجہ سے چلنے پھرنے کے بھی قابل نہیں تھا۔