ریاض۔۔۔ سعودی ریلوے کمپنی “ سار“نے اعلان کیا ہے کہ ریلوے لائن کے قریب گاڑی پارک کرنے یا ممنوعہ جگہ اور وقت پر اس سے گزرنے پر 2 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ سار نے اس حوالے سے محکمہ ٹریفک اور پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ باقاعدہ سمجھوتہ کرلیا۔ سار میں امن و امان کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل علی العقیل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں ہمارا ادارہ مذکورہ خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے پر اکتفا کیا کرتا تھا ، اب ایسا نہیں ہوگا۔ مبینہ خلاف ورزی پر 2ہزار ریال تک کا جرمانہ کیا جاسکے گا جبکہ سرکاری املاک تلف کرنے کی صورت میں دو برس تک قید اور ایک لاکھ ریال تک کے جرمانے یا دونوں میں سے کسی ایک سزا پر اکتفا کیا جاسکے گا۔