پی ایس ایل کی" ڈریم ٹیم" کا اعلان کردیا گیا
کراچی:پاکستان سپر لیگ کے سیزن 4 کے اختتام پر اس کی روایتی" ڈریم ٹیم" کا اعلان بھی کر دیا گیا جس کاکپتان لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اے بی ڈی ویلیئرز کو بنایا گیا ہے ان کے ساتھ نوجوان نیپالی بولر سندیپ لیمی چنے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی ڈریم ٹیم کا اعلان کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فائنل جیت لیا لیکن لیگ کی بہترین ٹیم میں اس کا صرف ایک کھلاڑی شین واٹسن ہی جگہ بنا سکا جبکہ کپتان سرفرازاحمد سمیت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی اور کھلاڑی پی ایس ایل کی ڈریم ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف اور آصف علی ، کراچی کنگز کے بابر اعظم، عمر خان اور کولن انگرام جبکہ پشاور زلمی کے 4کھلاڑی کامران اکمل ، وہاب ریاض، پولارڈ اور حسن علی کو ڈریم ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں