جدہ--- 48 سالہ سعودی ڈاکٹر خاتون مجد بطرش نے بتایا ہے کہ قرآن پاک پڑھنے سے بیمار بچہ صحت یاب ہوگیا۔ ڈاکٹر مجد ڈینٹسٹ ہیں۔ پابند مذہب خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ والد ین قرآن کریم کے حافظ تھے۔ دادی نے بھی قرآن حفظ کیا تھا۔ میرے بچے کو عجیب و غریب بیماری لاحق ہوگئی، ڈاکٹر مرض کی تشخیص میںناکام ہوچکے تھے۔ انہوں نے صرف درد میں تخفیف کی دوائیں دی تھیں اور یہ بھی کہہ دیا تھا کہ مستقبل میں ان دواؤں کے منفی اثرات ہوسکتے ہیں۔ میں نے اپنے بیٹے کو کوئی دوا نہیں دی اور اس عقیدے کے ساتھ کہ قرآن کریم مکمل شفاء ہے ، پڑھ پڑھ کر بچے پر پھونکتی رہی۔ مجھے متعدد سورتیں بھی حفظ ہوگئیں۔ اللہ کے کرم سے میرا بچہ مکمل صحت یاب ہوگیا۔